کراچی: ضلع غربی میں ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، دو افراد گرفتار

Last Updated On 02 January,2019 05:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ضلع غربی میں ایس آئی یو پولیس کی کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ اوراغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزمان میں سید فہد حسین اوراسد عباس عرف شاہ جی شامل ہیں۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی۔ ملزمان گلستان جوہر اور شارع فیصل کی حدود میں شارٹ ٹرم اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان نے اپریل دو ہزار سترہ میں مقتول عبد القادرکو تاوان لینے کی نیت سےاغواء کیا تھا۔ تاوان ادا نہ کرنے پراسے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاون میں درج تھا۔

ملزمان نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ آفتاب نامی شخص کو دو ہزارتیرہ میں مبینہ ٹاون کے علاقے سے اغواء کر کے قتل کیا تھا۔ ملزمان نے دوہزارمیں ارسلان نامی شخص کو اغواء کر کے مغل ہزارہ گوٹھ کے قبرستان میں 36 گھنٹوں کیلئے رکھا اوردس لاکھ روپے کا تاوان میں لیکر چھوڑ دیا تھا جبکہ ملزمان پر تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کی متعدد وارداتوں کا الزام ہے۔ ملزمان نے گھر میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔۔
 

Advertisement