کراچی: نیب کی کارروائی، عریشہ کوآپریٹیو سوسائٹی کے چیئرمین ظفر نیاز گرفتار

Last Updated On 09 January,2019 06:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے عریشہ کوآپریٹیو سوسائٹی کے چیئرمین ظفر نیاز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزم ظفر نیاز پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات ہیں، ملزم نے بطور چیئرمین عریشہ سوسائٹی اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، ملزم سرکاری زمینوں پر قبضے اور عوام سے فراڈ میں بھی ملوث رہا ہے، چیئرمین عریشہ کوآپریٹیو نے بدعنوانی سے سرکاری خزانے کو 70 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

ڈی جی نیب بریگیڈئیر فاروق ناصر کا معاملہ پر کہنا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
 

Advertisement