کراچی: گٹکے کی سپلائی میں ملوث 3 ملزمان اور ایک منشیات فروش گرفتار

Last Updated On 10 January,2019 10:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سنیپ چیکنگ کے دوران گٹکے کی سپلائی میں ملوث 3 ملزمان اور ایک منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران گٹگا سپلائی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق تینوں ملزمان گٹکا اور ماوا رکشے کے خفیہ خانوں میں چھپا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا کرتے تھے۔

پولیس نے ملزم فائد، اکبر اور شان اللہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری جانب ملیر کینٹ پولیس نے منشیات فروش ملزم وکٹر کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔