مردان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میٹرک کی طالبہ جاں بحق

Last Updated On 10 January,2019 10:48 pm

مردان: (دنیا نیوز) مردان کے علاقے تخت بھائی میں طالبہ لائبہ کو ٹیوشن جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ مقتولہ کا بھائی اور والد محفوظ رہے۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔