منڈی بہا الدین: مکان کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Last Updated On 11 January,2019 05:17 pm

منڈی بہاوالدین: (دنیا نیوز) منڈی بہاؤالدین میں مکان کے تنازع پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے بھتیجے اور ہم زلف کو قتل کر دیا گیا، شدید زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ ملک وال کےعلاقہ کٹھیالہ خورد میں جائیداد کے تنازع میں خون سفید ہو گیا، گھر کے اندر ہونے والی لڑائی میں عورتیں بھی شریک ہو گئیں، اعظم نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کراس کا بھتیجا شاہد اور ہم زلف اسلم جاں بحق ہو گئے۔

مقتول شاہد کی بیوی بشریٰ بی بی کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں گجرات ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔