مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 افراد گرفتار

Last Updated On 11 January,2019 08:39 pm

مردان: (دنیا نیوز) مردان پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بناتے ہوئے قبرستان میں دفن اسلحہ اور بارود برآمد کر کے 2 مشتبیہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے ہنگامی میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ لوندخوڑ میں بعض تعلیمی اداروں کو ٹھریٹس تھے جس پر علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ ضلعی پولیس سربراہ پولیس نے بتایا کہ ان کی قیادت میں پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جس کے دوران قبر میں چھپائے گئے بارودی مواد جس میں 02 عدد ہینڈ گرنیڈ، 04عدد ڈائنا مائٹ، 01عدد پستول، 02عدد میگزین، 01عدد شارٹ گن،01عدد سیفٹی فیوز وائردو میٹربرآمد کر لی گئی، ڈی پی او نے بتایا کہ سرچ کے دوران 2 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔