گوجرانوالہ: موبائل کالز کے ذریعے انعام کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا گروہ گرفتار

Last Updated On 12 February,2019 03:08 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی لدھیوالہ وڑائچ میں کارروائی، ٹیلیفون کالز اور میسجز کے ذریعے انعامی رقم کا جھانسہ دیکر ہزاروں شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے تین ملزم گرفتار کر لئے جن کے قبضہ سے بڑی تعداد میں موبائل فونز، سم کارڈ اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی گوجرانوالہ کے علاقہ لدھیوالہ وڑائچ میں بڑی کارروائی کی جس کے دوران ٹیلیفون کالز اور میسجز کے ذریعے انعامی رقم کا جھانسہ دیکرہزاروں شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے تین ملزمان عارف، حنیف اور رمضان کو گرفتارکر لیا گیا۔

تفتیشی آفیسر رانا اسد رمضان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں موبائل فونز، سم کارڈ اور شناختی کارڈز بھی برآمد ہوئے۔ گروہ تین سال سے فراڈ میں ملوث تھا، ملزمان ٹیلیفون کو سادہ لوح شہریوں کو انعام کا جھانسہ دیکر ان سے رقم بٹورتے تھے اور اب تک ملزمان تقریبا اڑھائی کروڑ روپے کا فراڈ کر چکے ہیں جبکہ گروہ کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
 

Advertisement