ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

Last Updated On 30 April,2019 08:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق ناقص کارکردگی پر ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اشفاق احمد خان نئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ہونگے جبکہ رانا شہزاد اکبر کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف محمد اظہر اکرم کو سی پی او فیصل آباد بنا دیا گیا۔
 

Advertisement