اسلام آباد: میاں بیوی نے زہریلا دودھ پی لیا، خاتون چل بسی

Last Updated On 09 July,2019 03:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ نون کے علاقے جھنگی سیداں میں میاں بیوی نے زہریلا دودھ پی لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق زہریلا دودھ پینے سے صائمہ صدام دم توڑ گئی، صدام محمد کی ہسپتال میں حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے تاہم انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو دودھ کے برتن میں چھپکلی مری پڑی تھی ، پولیس دودھ کے برتن میں چھپکلی گرنے سے دودھ زہریلہ ہوا جسے دونوں میاں بیوی نے پی لیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کی 1 ماہ قبل گھر والوں کی رضا مندی سے شادی ہوئی تھی، ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمیں کسی پر شک نہیں۔

ورثاء کی جانب سے بیان ریکارڈ کرانے کے بعد مجسٹریٹ نے صائمہ کی لاش ورثا کہ حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔