پیپلزپارٹی کا قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

Last Updated On 09 July,2019 12:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی جانبدار ہو کر وزیراعظم کے حکم کے غلام بن چکے ہیں، پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے والے اب پارلیمنٹ پر قبضہ کی کوشش میں ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو غیر جمہوری طریقے سے چلانے کی کوشش ہو رہی ہے، قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کا دماغ ہوتی ہیں، سارا سال کام کرتی ہیں، قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس نہ ہوئے تو پارلیمنٹ غیر فعال ہو جائے گی۔

شازیہ مری کا کہنا تھا اچھی طرح سمجھ رہے ہیں اس اقدام کے پیچھے کیا مقاصد ہیں، سپیکر کی یہ ہدایت پروڈکشن آرڈر معاملے سے جڑی لگتی ہے، اسپیکر حکومت کے غیر جمہوری رویوں کے آگے بے بس ہیں، اپوزیشن اس معاملے پر بھرپور مزاحمت کرے گی۔
 

Advertisement