نوشہرہ: پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کو گھرمیں قتل کر دیا گیا

Last Updated On 23 December,2019 04:38 pm

نوشہرہ: (روزنامہ دنیا) نوشہرہ کے علاقے آضا خیل سپین کانٹری میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما ٹھیکیدار شیرولی کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم نقاب پوش ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

مقتول کے بیٹے کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔ تھانہ آضا خیل پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔