فیروز والا: رانا ٹاؤن میں بااثر شخص کی 13 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی

Last Updated On 20 February,2020 06:52 pm

فیروز والا: (دنیا نیوز) فیروز والا کے علاقے رانا ٹاؤن میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی ہوئی ہے۔ متاثرہ لڑکی بااثر شخص رانا خالد کے گھر پر کام کرتی ہے۔

متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ حاملہ ہونے پر ملزم نے اسے حویلی میں بند کر دیا جبکہ پولیس ملزموں کیخلاف کارروائی کے بجائے صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

عدالت کے حکم پر تھانہ فیروز والا میں 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پولیس ابھی تک بااثر شخص کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

متاثرہ غریب خاندان نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Advertisement