ٹانک میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، تین افراد قتل

Published On 08 September,2020 05:31 pm

ٹانک: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے جنوبی وزیرستان روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر تین افراد قتل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد قتل ہوئے، ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی میں سوار تین افراد جنوبی وزیرستان جاررہے تھے کہ کوٹ اعظم کے قریب نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ سرچ آپریشن جاری ہے۔
 

Advertisement