پسنی: کوسٹ گارڈز، پاک فوج کی مشترکہ کارروائی، 99 کلو گرام کرسٹل برآمد، سمگلر گرفتار

Published On 14 October,2020 04:27 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے پسنی میں مشترکہ کارروائی کر کے 99 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل برآمد کرکے سمگلر کو گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی کی پسنی میں مشترکہ کارروائی کے دوران 99کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل برآمد کرکے ایک اسمگلر کو گرفتار کیاگیا۔ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات تین کروڑ روپے کی ہے۔ ڈی جی کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ 

Advertisement