کراچی: ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، دو سکیورٹی گارڈز سمیت 3 افراد زخمی

Published On 18 October,2020 01:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو سکیورٹی گارڈز سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

گلشن اقبال میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ موٹرسائیکل سوار 4 ملزمان واردات کرنے آئے تو سکیورٹی گارڈز نےفائرنگ کردی۔

سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔
 

Advertisement