کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار

Published On 29 January,2021 02:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ سے منسلک دو ملزمان مصطفیٰ خان اور عمران عرف مراد گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے قصبہ کالونی میں ہیئرڈریسر کی دکان میں ڈکیتی کی تھی اور اسلحہ کے زور پر 4موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات میں ملزمان کو واضح پہچانا جاسکتا ہے۔

گزشتہ 2ماہ کے دوران ملزمان نے 5 مختلف وارداتوں میں 80ہزار سے زائد کیش اور متعدد موبائل فونزچھیننے کا اعتراف کیا، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
 

Advertisement