کراچی: 13 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کے ملزمان کو دھر لیا گیا

Published On 11 February,2021 09:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ویسٹ پولیس نے کارروائی کے دوران گینگ ریپ کے ملزمان کو دھر لیا، 29جنوری کو 13سالہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عابد حسین قائم خانی کے مطابق تھانہ اورنگی ٹاون میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں مدعی محمد شعیب خان نے رپورٹ درج کرائی تھی جس کے مطابق 13سالہ بیٹی کو ملزمان نے اغوا کیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کیا اور نشاندہی پر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، کارروائی میں ملزمان اسفندیار اور انتظار خان کو گرفتار کر لیا گیا، لڑکی اور گرفتارملزمان کا ڈی این اے بھی کرایا گیا۔ ملزم عادل خان کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement