دپیکا اور رنویر شادی پر صرف 30 مہمان بلائیں گے

Last Updated On 15 August,2018 12:14 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کومو‘‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شادی کی تقریب میں دونوں کے خاندان اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب بھی زیادہ بڑے پیمانے پر منعقد نہیں کی جائیگی تاہم دونوں کی شادی کی استقبالیہ تقریب بھارت میں نہایت شاندار طریقے سے منعقد کی جائیگی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اٹلی دپیکا اور رنویر دونوں کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔ رنویر اور دپیکا کی شادی کی خبر سن کر بھارتی اداکار کبیر بیدی نے دونوں کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیاکہ ’’اٹلی جیسے خوبصورت مقام پر یہ شاندار جشن ہو گا، اس کیساتھ ہی انہوں نے دونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعا دی۔

 

Advertisement