آئرش فنکار پچاس برس سے چے گیورا کے پوسٹرز بنا رہا ہے

Last Updated On 19 September,2018 12:32 pm

آئرلینڈ (دنیا نیوز ) آئرش فنکار کو چے گیورا کے پوسٹر بناتے پچاس سال ہوگئے، نوجوان آج بھی انقلابی رہنما کے سحر میں مبتلا ہیں۔

امریکی سامراج کو کھلے عام للکارنے والے انقلابی چے گیورا کا سحر آج بھی کم نہ ہو سکا، آئرش آرٹسٹ 60 کی دہائی سے ان کے پوسٹر بنا رہے ہیں، دنیا بھر میں نوجوان چے کے پوسٹر، ان کی تصویر والی ٹی شرٹس اور سگریٹ کے پیکٹ اپنے پاس رکھنا پسند کرتے ہیں۔

چے گیویرا نے فیڈرل کاسترو کے ساتھ مل کر کیوبا میں امریکا اور اس کے حواریوں کو شکست دے کر انقلاب برپا کیا تھا۔