عدنان سمیع نے ’زیرو ‘ کا کلائمیکس بتا کر شائقین کا مزہ کرکرا کردیا

Last Updated On 08 November,2018 05:56 pm

ممبئی (آن لائن) سوشل میڈیا پرعدنان سمیع کی ٹوئٹ کا سکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ’زیرو‘ کے کلائمیکس سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے آخر میں انوشکا شرما کی موت ہو جائے گی اور شاہ رخ خان انوشکا کی خواہش کے مطابق خلاباز بن جائیں گے۔

اس کے ساتھ عدنان سمیع نے لکھا یہ بات کسی اور کو بتاکر فلم کو برباد نہ کیجئے گا۔ بعدازاں گلوکار نے اس سکرین شاٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جعلی ٹوئٹ ہے اور ان کے اکاؤنٹ سے ایسی کوئی ٹوئٹ نہیں کی گئی۔

عدنان سمیع خان کی یہ وضاحت بہت سارے لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔

 

Advertisement