نیویارک میں مکی ماؤس کی سالگرہ پر نمائش کا اہتمام

Last Updated On 08 November,2018 12:04 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکہ میں مکی ماؤس کی سالگرہ کے حوالے سے نمائش کا اہتمام کیا گیا جہاں مکی ماؤس کے کردار کے سبھی انداز پیش کئے گئے۔

مکی ماؤس کی نمائش میں 1930 میں بننے والی ایک مختصر دورانیے کی فلم بھی دکھائی گئی۔ مکی ماوس کردار تخلیق کئے جانے سے اب تک مختلف ادوار میں مکی ماؤس کے ٘پوسٹر بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ اس دوران بچوں کی پسند پر مشتمل کردار کے تقریبا سبھی انداز بھی پیش کئے گئے، سکولوں کے بچوں نے نمائش میں خصوصی دلچسپی لی اور مکی ماوس کے ساتھ جی بھر کر تصاوریر بنوائیں۔ یہ نمائش فروری 2019 تک جاری رہے گی۔

 

Advertisement