پریانکا کا شادی میں بالی وڈ شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ

Last Updated On 08 November,2018 12:11 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز کی عنقریب ہونے والی شادی میں بالی وڈ شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پریانکا اور جونز یکم دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ شادی کی اس تقریب میں دونوں فنکاروں کی جانب سے 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیا جانا تھا اور کہا جارہا تھا کہ شادی میں بالی وڈ سپر سٹارز سلمان خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت متعدد اداکاربھی شرکت کریں گے لیکن اب انہیں نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

Advertisement