بھارتی شائقین نے 'ٹھگ آف ہندوستان' کو اوسط درجے کی فلم قرار دیدیا

Last Updated On 08 November,2018 09:30 pm

ممبئی: ( آن لائن ) بھارتی تجزیہ کاروں سمیت شائقین نے ٹھگ آف ہندوستان کو اوسط درجے کی فلم قرار دے دیا۔

فلم ٹھگ آف ہندوستان آج بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کر دی گئی ہے۔ ریلیز سے قبل فلم سے متعلق بے شمار دعوے کیے گئے تھے تاہم بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش اور فلمی شائقین نے امیدوں کے برعکس ٹھگ آف ہندوستان کو مایوس کن قراردیتے ہوئے اوسط درجے کی فلم قرار دے دیا۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی، فلم کے پہلے گھنٹے میں شامل کیے گئے سینز اتنے خاص نہیں تھے، فلم کا پلاٹ روایتی فارمولا ٹائپ تھا، اسکرین پلے قدرے بہتر تھا، تاہم فلم کی اوسط درجے کی کارکردگی کے اصل ذمہ دار ہدایت کار ہیں۔