فلم ’’رانگ نمبر ٹو‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز

Last Updated On 09 November,2018 10:00 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار یاسر نواز کی بطور ہدایتکار دوسری فلم رانگ نمبر ٹو کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ فلم کی پہلی شوٹنگ حیدرآباد میں ہوئی۔

یاسر نواز نے ہدایتکاری کے میدان میں رانگ نمبر 1 کی کامیابی کے بعد رانگ نمبر ٹو کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا۔ فلم کی پہلی شوٹنگ حیدرآباد میں ہوئی جس میں اشرف خان، عرفان کھوسٹ، فریحہ جبیں اور دوسرے فنکاروں نے حصہ لیا۔ فلم کے پروڈیوسر حسن ضیا ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سمیع خان، نیلم منیر، یاسرنواز، دانش نواز، جاویدشیخ، نیئراعجاز اور ثنا فخرشامل ہیں۔