می ٹو مہم کے سلسلے میں اداکاروں کی خاموشی افسوس ناک ہے: تنوشری دتہ

Last Updated On 09 November,2018 09:59 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) تنوشری دتہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے مرد اداکار می ٹو مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے حالانکہ ناناپاٹیکر پر جنسی الزام لگانے کے بعد بالی وڈ اداکاراوں نے ان کا بہت ساتھ دیا ہے.

ہالی وڈ کے بعد بالی وڈ میں بھی می ٹو مہم زور و شور سے جاری ہے، بہت سی اداکاراوں نے فلمی دنیا کی چمک دمک کے پیچھے بالی وڈ کا گھناونا چہرہ واضح کر دیا ہے۔ تنوشری دتہ نے کہا یہ مایوس کن بات ہے کہ بہت سے اداکار می ٹو مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے جبکہ جنسی ہراسگی کرنیوالے نانا پاٹیکر پر الزام لگانے کے بعد اداکارائوں نے بالی وڈ کی می ٹو مہم کا ساتھ دیا۔

تنوشری کا کہنا تھا کہ میں بہت مایوس ہوئی ہوں کیونکہ بہت سے ایسے فنکار ہیں جو اپنی خوفناک کہانیوں کو بتانے کیلئے آگے بڑھے لیکن اُن میں سے سب نہیں بولے ۔

 

Advertisement