کیا انوشکا شرما اُمید سے ہیں؟

Last Updated On 06 December,2018 09:39 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی گزشتہ سال ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب میڈیا میں اداکارہ کے اُمید سے ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ سال بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا نے امید سے ہونے کی خبروں کی تردید کر دی، انھوں نے کہا کہ یہ غیر ضروری باتیں ہیں جوکہ کبھی نہیں چھپ سکتیں۔ آپ شادی کو راز میں رکھ سکتے ہیں لیکن امید سے ہونے کو کبھی نہیں چھپا سکتے ۔لوگ بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی لکھ دیتے ہیں۔ حتیٰ کہ میڈیا لوگوں کو اُمید سے ہونے سے قبل ہی ماں بنا دیتا ہے۔

 

 

Advertisement