پریانکا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر نک جونز خوشی میں روپڑے

Last Updated On 05 December,2018 05:44 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) نامورامریکی گلوکارنک جونز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورخوشی کے مارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔

پاکستان اور بھارت میں عموماً شادی کے دوران دلہنیں اپنے بابل سے بچھڑ نے پر روتی ہیں لیکن پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی میں دلہے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پیپلز میگزین نے نک اور پریانکا کی مسیحی رسوم کے مطابق ہونے والی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا سفید عروسی لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ شادی کے مقام کی طرف جارہی ہیں۔

 ویڈیومیں دلہا نک جونز اپنی دلہن کا انتظار کررہے ہیں اس موقع پر ان کے چہرے پر چھائی مسکراہٹ اور آنکھوں میں نمی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔ نک جونزپریانکا کو عروسی لباس میں اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے مارے آنسو چھلک پڑے نک جونز کی آنسو صاف کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

عیسائی رسم و رواج کے مطابق ہونے والی شادی میں دونوں نے رالف لورین کے ڈیزائن کئے ہوئے کپڑے پہنے جب کہ ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے زیب تن کئے۔



اب نئے شادی شدہ جوڑے نے اپنی شادی کی نئی تصاویر جاری کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں نے عیسائی اور ہندو رسومات کے مطابق ہونے والی شادیوں کیلئے الگ الگ لباس زیب تن کئے ہیں۔



پریانکا نے عیسائی رسم و رواج کے مطابق ہونے والی شادی کے موقع پر روایتی گاؤن جبکہ ہندو رسم کے مطابق ہونے والی تقریب میں سرخ عروسی لباس کا انتخاب کیا، نک جونس نے بھی بلیک پینٹ کوٹ اور کرتا شادی میں پہنا۔


 

Advertisement