عرفان خان صحت مند ہو گئے پھر سے اداکاری کیلئے تیار

Last Updated On 13 February,2019 10:43 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) کینسر کے مرض میں مبتلا بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کی صحت بہتر ہونے لگی ہے اور وہ ایک بار پھر پردہ سکرین پر اپنے فن کی سج دھج دکھانے کو تیار ہو گئے ہیں، ایک فلم میں کام کی آفر بھی مل گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کو گذشتہ برس مارچ میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوا تھا اور ڈاکٹروں نے انھیں علاج کے لئے برطانیہ منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ کینسر کا سن کر عرفان خان نے حوصلہ تو نہیں ہارا تاہم علاج کے دوران ان پر ایسا وقت بھی آیا تھا جب وہ زندگی سے مایوس دکھائی دیتے تھے، ایسے موقع پر ان کے مداح انکی ہمت بڑھاتے رہے ہیں۔

عرفان خان کی طبیعت میں بہتری کی گزشتہ برس اکتوبر سے اطلاعات آنی شروع ہو گئی تھیں، اس دوران اداکار کی 6 کیموتھراپیاں کی گئی تھیں جس کے بعد ان کی بھارت واپسی کی خبریں گردش میں تھیں تاہم آخر کار ان کے مداحوں کو وطن واپسی کی اب اطلاع مل چکی ہے اور مزید یہ کہ وہ مکمل صحت مند بھی ہو چکے ہیں۔ عرفان خان دوبارہ اداکاری کا آغاز اپنی 2017 کی کامیاب فلم "ہندی میڈیم" کے سیکوئل سے کریں گے۔

 

Advertisement