رنویر سنگھ ڈانس شو کے دوران بِلک بِلک کر رو پڑے

Last Updated On 12 February,2019 10:05 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ ڈانس شو کی تقریب کے دوران خود پر قابو نہ رکھ سکے اور بلک بلک کر رو پڑے۔ سیٹ اپ موجود دیگر فنکار بھی جوشیلے رنویرسنگھ کو اس طرح روتے دیکھ کر پریشان ہو گئے اور انہیں دلاسا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے نئی آنیوالی فلم’’گلی بوائے‘‘ کی تشہیر کیلئے مشہور ڈانس شو ’’سپر ڈانسر‘‘ میں شرکت کی جہاں بچوں کی جانب سے مہمان کی شرکت کو منفرد بنانے کیلئے رنویر سنگھ کی سوانح حیات کو ڈانس کے ساتھ پیش کیا گیا۔

اس ڈانس پر فارمنس میں رنویر سنگھ کے فلم نگری میں قدم رکھنے سے قبل سے لیکر کامیابی کے تمام ادوار کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ بچوں کی جانب سے پیش کردہ داستان کو دیکھ کر رنویر سنگھ خود پر قابو نہ رکھ سکے اور بلک بلک کر رونے لگے حتیٰ کہ عالیہ بھٹ سمیت دیگر فنکار بھی جوشیلے رنویرسنگھ کو اس طرح روتے دیکھ کر پریشان ہو گئے اور انہیں دلاسا دیا۔
 

 

Advertisement