بھارتی اداکارہ نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کر لی

Last Updated On 07 February,2019 11:46 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) تیلگو ٹی وی اداکارہ ناگا جھانسی نے ڈپریشن کے باعث خود کشی کر لی، اداکارہ اپنے رشتے دار سوریا کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے باعث شدید پریشانی کا شکار تھیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 21سالہ اداکارہ حیدرآباد کے علاقے آندھرا پردیش کے گاؤں سری نگر کالونی میں رہائش پذیر تھیں، ان کے بھائی معول کے مطابق ملاقات کیلئے آئے تو بار بار دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلا، جسے توڑنے پر ناگا کی پنکھے سے جھولتی لاش مل گئی۔ 

مقامی پولیس کے مطابق ناگا جھانسی کی خودکشی کی وجہ وجہ ان کی اپنے رشتے دار سوریا کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے باعث شدید ڈپریشن کا شکار ہونا ہے تاہم سوریا کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ جھانسی اداکاری کے ساتھ ساتھ پارلر کا کام بھی کرتی تھی۔ 
 

Advertisement