ایما تھامپسن کا خواتین کو ہراساں کرنیوالے ہدایتکار کیساتھ کام کرنے سے انکار

Last Updated On 01 March,2019 11:00 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی اداکارہ ایما تھامپسن نے کیلیفورنیا سکائے ڈانس سٹوڈیوز کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

اداکارہ نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار اس لئے کیا کیوں کہ سکائے ڈانس سٹوڈیوز نے اپنی کمپنی میں ہدایتکار جان لسٹر کو شامل کر لیا جن پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ ایما تھامپسن نے سکائے ڈانس سٹوڈیو کے پروڈیوسرز کے سامنے اس فیصلے پر احتجاج بھی کیا ہے۔