کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم کا شادی کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 01 March,2019 10:35 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور برطانوی اداکار اورلینڈو بلوم کے افیئر کی خبریں گزشتہ 3 سالوں سے میڈیا میں سامنے آ رہی ہیں تاہم اب ان دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اورلینڈو نے رواں سال 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کیٹی پیری کو شادی کرنے کی پیشکش کی تھی۔ کیٹی پیری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اورلینڈو اور میں ایک ہیلی کاپٹر میں بیٹھے اور پھر اورلینڈو نے مجھے اس ہیلی کاپٹر میں ہی پوچھا کہ کیا میں ان سے شادی کرنا چاہوں گی۔

کیٹی پیری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اورلینڈو نے جب اپنے کوٹ سے انگوٹھی نکالنے کی کوشش کی تو انکی جیب پھٹ گئی کیونکہ انگوٹھی کا ڈبہ بہت بڑا تھا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ جب ہیلی کاپٹر ایک چھت پر اترا تو انکے دوست اور فیملی کے افراد وہاں پہلے ہی موجود تھے جنہوں نے انگوٹھی پہنائے جانے پر مبارکباد دی، اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں برس ہی شادی کر لیں گے۔

 

Advertisement