گلوکارہ بے بی ریکسا کو نامناسب مواد شیئر کرنے پر والد نے ڈانٹ پلا دی

Last Updated On 01 March,2019 11:01 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ بے بی ریکسا کی جانب سے سوشل میڈیا پر نامناسب مواد شیئر کئے جانے پر انہیں ان کے والد نے سخت ڈانٹ پلاتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ ایسا فحش مواد شیئر کرنا بند کر دیں جس کے باعث ان سمیت لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بے بی ریکسا نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں ان کے والد ان سے فحش مواد کو شیئر نہ کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 29 سالہ بے بی ریکسا نے 2013 سے گلوکاری کی شروعات کی اور اب تک متعدد مشہور گانے گا چکی ہیں اور گریمی ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔