مہوش کے تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہونے پرشوبز انڈسٹری حیران

Last Updated On 15 March,2019 11:49 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) فلم سٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے حیرانی کا اظہار کیا ہے اور ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کو میرٹ سے ہٹ کر دینے کے فیصلے پر حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

سوائے آئٹم سانگ، ٹی وی کمرشل اور چند ڈرامے کرنے کے علاوہ کوئی قابل ذکر کام نہ کرنیوالی اداکارہ کو سول ایوارڈ دینے کے اعلان پر جہاں سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی جارہی ہے وہیں کراچی سے پی ٹی آئی کے اہم رہنما سے اداکارہ کے تعلقات کا بھی تذکرہ ہو رہا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایسے فنکار جو کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں انہیں آج تک کوئی سول ایوراڈ نہیں ملا اس لئے حکومت کے ایک جونیئر اداکارہ کو ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کے فیصلہ پر سوالات اٹھائے جانا قدرتی امر ہے۔
 

Advertisement