فلم "کیپٹن مارول" کا دوسرے ہفتے بھی چھ کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر کا بزنس

Last Updated On 18 March,2019 10:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) خاتون سپر ہیرو باکس آفس پر چھا گئی، فلم 'کیپٹن مارول' کا دوسرے ہفتے بھی چھ کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

خاتون سپر ہیرو کی فلم "کیپٹن مارول" کی ریکارڈ کمائی، دوسرے ہفتے بھی باکس آفس میں چھ کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر کما لئے۔ اینی میٹڈ فلم ونڈر پارک کا دوسرا نمبر رہا جس نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمائی کی۔

" فائیو فیٹ اپارٹ" ایک کروڑ بتیس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی۔
 

Advertisement