'بھارتی کرکٹر کے فوجی ٹوپیاں پہننے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھایا جائے گا'

Last Updated On 09 March,2019 08:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کو فوجی ٹوپیاں پہنانے کے بھارتی اقدام کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ اور بھارتی ٹیم پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ انڈیا کرکٹ کو سیاست کی نذر نہ کرے، امن کے لئے پاکستان کا پیغام پوری دنیا میں پہنچ چکا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اندازہ تھا کہ انتخابات کی وجہ سےمودی کوئی نہ کوئی حرکت کرےگا، پلوامہ حملے کے بعد جعلی ویڈیو کی بنیاد پر پاکستان پر الزام لگایا گیا، پاکستان کےامن کے نعرے کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر حیران ہوں، بھارت پرواضح کرتے ہیں ہم کوئی بھی قدم انہیں معطمن کرنے کے لیے نہیں اٹھا رہے، ہم نے جنوری میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلے کیے تھے، بھارت کا ان چیزوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔

پاکستان سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، مڈل کلاس کی حالت کوبہتربنایا جائے گا، سندھ حکومت پہلے صحت کارڈ پروگرام پڑھے پھر تنقید کرے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو نوازشریف کی عیادت کے لیے ضرور جانا چاہیے، ویسے بھی دونوں اپوزیشن میں اکٹھے ہیں، وزیراعظم ٹیم کے کپتان ہیں ، وہی بہترجانتے ہیں کس کونکالنا ہے یا نہیں۔
 

Advertisement