جسٹن ٹمبر لیک نے اپنی بیوی کو بہترین انسان قرار دیدیا

Last Updated On 07 March,2019 12:55 pm

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ اداکار و گلوکار جسٹن ٹمبرلیک نے اپنی بیوی جیسیکابیل کو بہترین انسان قرار دے کر سالگرہ کا خوبصورت تحفہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار و گلوکار جسٹن ٹمبرلیک نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اپنی بیوی جیسیکابیل کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کی ساتھی بہترین انسان ہیں، تم سے ہی میری زندگی میں خوشیاں، مسکراہٹیں اور محبت ہے، میں ہر لمحہ اور تمام زندگی تمھارے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔

جیسیکا نے چند روز قبل اپنی زندگی کے 37ویں سال میں قدم رکھا ہے اور جسٹن ٹمبرلیک کے ہمراہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔

 

Advertisement