جینیفر لوپز نے بیس بال سٹار ایلکس رودریگس سے منگنی کر لی

Last Updated On 12 March,2019 12:27 pm

لاس اینجلس : (دنیا نیوز) امریکی گلوکارہ جینیفر لوپز نے بیس بال سٹار ایلکس رودریگس سے منگنی کر لی، نئے رشتے کا اعلان ڈائمنڈ رنگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر کیا گیا۔

میوزک آئکون جینیفر لوپز اور بیس بال سٹار ایلکس رودریگس نئے رشتے میں بندھ گئے۔ دونوں نے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر ڈائمنڈ رنگ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیا۔

اس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ انچاس سالہ جینیفر اور تینتالیس سالہ ایلکس دو سال سے ایک ساتھ دیکھے جا رہے تھے۔
 

Advertisement