امریکی گلوکار ایکسنٹ کا یوم پاکستان پر پیغام

Last Updated On 26 March,2019 11:58 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکار ایکسنٹ نے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے فیس بک پروفائل پکچر کو پاکستان کے جھنڈے سے سجا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسنٹ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام میں پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی گئی۔ ایکسنٹ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے اپنی محبت کا اظہار کر چکے ہیں۔

ان کے پیغام کو صارفین نے بے انتہا پسند کیا ہے اور اسے اب تک ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں۔ ایکسنٹ نے پاکستانی فینز کی جانب سے پسندیدگی کے اظہار پر شکریہ بھی ادا کیا۔
 

Advertisement