سیاہ فام خاندان پر بنی ہارر مووی کی باکس آفس پر دھوم

Last Updated On 26 March,2019 11:57 am

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) سیاہ فام خاندان پر بنی ہارر مووی "US" نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ فلم سات کروڑ تین لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

خوفناک مناظر سے بھرپور فلم Us کی کہانی ایک سیاہ فام خاندان کے گرد گھومتی ہے جو پراسرار واقعات کے نرغے میں آ جاتا ہے۔ کیپٹن مارویل نے بھی فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

سپر وومین پر بنی فلم نے اس ہفتے تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمائے۔ اینی میٹٖڈ فلم ونڈرپارک نوے لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی۔
 

Advertisement