ایوا مینڈس کی شوہر ریان کیساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش

Last Updated On 26 March,2019 10:02 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ اداکارہ ایوا مینڈس نے اپنے شوہر و اداکار ریان گوسلنگ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوا مینڈس نے اپنی بیٹیوں کی پرورش اور دیکھ بھال کیلئے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی اور اب انہوں نے اپنے شوہر ریان گوسلنگ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ 

واضح رہے کہ دونوں 2012 میں بننے والی فلم ‘‘دی پلیس بیانڈ دی پئنس’’ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں ان کے شوبز کیریئر میں ”چلڈرن آف دی کارن، اربن لیجنڈ، آل اباؤٹ دی بینجمنز، 2فاسٹ 2 فوریئس، آؤٹ آف ٹائم، سٹک آن یو، کلینر، دی سپرٹ“ جیسی معروف فلمیں ہیں۔
 

Advertisement