ماہرہ خان کی نئی فلم 'سپر اسٹار' کا پوسٹر جاری، عیدالاضحی پر ریلز ہوگی

Last Updated On 06 June,2019 03:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ماہرہ خان کی نئی پاکستانی فلم 'سپر اسٹار' کا پوسٹر جاری کر دیا گیا، فلم عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم سپر سٹار میں مرکزی کردار بلال اشرف اور ماہرہ خان نے ادا کیا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، جاوید شیخ اور مرینہ خان بھی شامل ہیں۔ مہمان اداکاروں میں حانیہ عامر، خالد بٹ اور مانی نظر آئیں گے۔

کبرا خان نے بھی ڈانس نمبر پر پرفارمنس دی، فلم بینوں کو ماہرہ خان کی نئی مووی کا بے تابی سے انتظار ہے۔
 

Advertisement