اردن میں شاہ رخ خان کا ہم شکل توجہ کا مرکز بن گیا

Last Updated On 02 October,2019 03:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا ہم شکل سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہر ایک کی مرکز نگاہ بنا ہوا ہے، انسٹا گرام پر وائرل بھیانی نامی ایک اکاؤنٹ نے شاہ رخ سے مشابہہ شخص کی تصویر اپ لوڈ کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ اردن سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹو گرافر کی شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے، اردن سے تعلق رکھنے والے شاہ رخ کے ہم شکل کا نام ’’اکرم العیساوی‘‘ بتایا جا رہا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق اکرم العیساوی کو معلوم ہے کہ وہ کنگ خان کی طرح نظر آتے ہیں۔

Advertisement