لیجنڈ اداکار وحید مراد کی 81 ویں سالگرہ پر گوگل کا خراج تحسین

Last Updated On 03 October,2019 12:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل نے ماضی کے لیجنڈ پاکستانی اداکار وحید مراد کو 81 ویں سالگرہ پر ’’ڈوڈل‘‘ تبدیل کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کے عظیم ہیرو وحید مراد جنہیں چاکلیٹی ہیرو بھی کہا جاتا تھا، دو اکتوبر 1938ء کو پنجاب کے بڑے شہروں میں سے ایک سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، وحید مراد ایک اداکار، فلم ساز اور بہترین سکرپٹ رائٹر بھی تھے۔

اپنے دلکش تاثرات، پُرکشش شخصیت، نرم آواز اور اداکاری کی وجہ سے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تھے جبکہ جنوبی ایشیا میں بھی ایک مشہور اور با اثر اداکار سمجھا جاتا ہے۔

’چاکلیٹی ہیرو‘سالگرہ پر گوگل نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گوگل کے ڈوڈل کا انداز بدل دیا، ڈوڈل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوگل نے اِلسٹریشن ڈیزائن کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اگر آپ ڈوڈل پر کلک کریں گے تو آپ کو اپنی سکرین پر وحید مراد کی 81 ویں سالگرہ لکھا ہوا نظر آئے گا۔ یہ ڈوڈل پر اِلسٹریشن ڈیزائن پاکستانی نژاد کینیڈین آرٹس انوشے سید نے وحید مراد کی سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے خاص طور پر بنایا ہے۔

دوسری طرف ٹویٹر پر شائقین نے بھی ماضی کے عظیم اداکار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔  

 

Advertisement