لاہور: (ویب ڈیسک) صدارتی تمغہ امتیاز جیتنے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے میری شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں وضاحت دینا پسند نہیں کرتی اور نہ ہی ضرورت ہے، جس ایونٹ کی ویڈیو کو لے کر تنقید کی جا رہی ہے اُسی ایونٹ کے دوران مقبوضہ وادی کے معاملے پر بات کی تھی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جبکہ ایسے اور بھی ویڈیو کلپس موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر بات سے انکار، مہوش حیات پر تنقیدی نشتر برس پڑے
ٹویٹ میں مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل خراب کرنے سے پہلے تنقید کرنے والے پہلے معاملے کو جانچ لیا کریں، مسئلہ کشمیر معاملے کو لے کر میری شہرت کو کسی صورت بھی داغدار نہیں کیا جا سکتا اور میں مستقبل میں کشمیر کیلئے لڑتی رہوں گی جیسے پہلے لڑتی آئی ہوں۔
2/2... Tarnishing my image in this way will not stop me from fighting for the Kashmiri cause as I have been. I am humbled by the fact that my opinion means so much. I see it as a responsibility and will not shy away for fighting for injustices where ever I see them.
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 1, 2019
Not that any clarification is needed. But here are clips frm the same event as the leaked video where I think I am talking abt Kashmir - there are several others as well. Before defaming me in future - look at the whole picture first. Tarnishing my image in this way will not..1/2 pic.twitter.com/VVYEIoU4qn
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 1, 2019
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ میری رائے کی بہت اہمیت ہے اورمیں کبھی بھی ناانصافیوں کے خلاف لڑنے سے نہ شرماؤں گی اورنہ پیچھے ہٹوں گی۔
یاد رہے کہ مہوش حیات کی مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرگفتگوکرنے سے انکارکرنے کی ویڈیووائرل ہوگئی تھی جس پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پاکستان سے انہیں دیئے گئے تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔