پرواز کو حادثے سے بچانے پر اداکارہ روینہ ٹنڈن پاکستانی شہری کی مشکور

Last Updated On 18 November,2019 10:48 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) یوں تو بھارت میں پاکستان مخالف خبریں پڑھنے کو ملتی رہتی ہیں جہاں بی جے پی سرکار اور ہندوتوا کا نظریہ کا پرچار کرنے والی آر ایس ایس تنظیم کوئی دن گزرے بغیر پاکستان اور مسلمانوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں، تاہم ایک اور خبر بھارت سے آئی ہے جہاں پر ماضی کی خوبرو بالی ووڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے پاکستان کی تعریف کر ڈالی۔

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن بھارتی وزیراعظم مودی کے پاکستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کے باوجود پاکستانی شہری کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے بھارتی طیارے سے متعلق خبرکا ذکرکیا جس میں بھارتی شہرجے پور سے مسقط جانے والی عمان ایئر لائن کی پرواز آسمانی بجلی کی زد میں آگئی تھی اور پائلٹ حواس باختہ ہو گیا تھا جسکے بعد پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرنے بہت مہارت سے پروازکوحادثے سے بال بال بچانے میں مدد دی تھی۔

 

اداکارہ نے کہا کہ ایسا واقعہ جب ہوتا ہے توسیاست کے مقابلے میں انسانیت جیت جاتی ہے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ایئرٹریفک کنٹرولرنے طیارے کوبڑے حادثے سے بچا لیا۔
 

Advertisement