ریشم افواہوں سے تنگ آگئیں، شادی کی خبریں پراپیگنڈا قرار

Last Updated On 05 January,2020 07:32 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ادکارہ ریشم اپنی شادی کی افواہوں سے تنگ آگئیں، وہ میڈیا پر وضاحت دے چکی ہیں کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نا ہی وہ 2020 میں دلہن بننے کا سوچ رہی ہیں۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کی خبریں جھوٹی ہیں، میرے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور میڈیا میں خبریں پھیلا کر میری شہرت اور عزت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

ریشم کا کہنا تھا کہ کہ بہت محنت سے فلم انڈسٹری میں مقام بنایا اور ابھی تک محنت کر رہی ہیں، کبھی کسی کے خلاف بیان بازی نہیں کی، ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے۔