کراچی: امریکی قونصلیٹ تک مذہبی جماعت کی ریلی، سکیورٹی انتظامات سخت

Last Updated On 05 January,2020 12:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک مذہبی جماعت کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی۔ ریڈزون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گورنرہاوس، وزیراعلی ہاوس اور امریکن قونصلیٹ جانیوالے راستے بند کرنا شروع کردئیے گئے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں امریکی اور ایرانی قونصلیٹ کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، رینجرز اور پولیس کو فول پروف سیکورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

کراچی پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک آج مذہبی جماعت ریلی نکالے گی جس کے سبب ریڈزون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، گورنر ہاوس، وزیراعلی ہاوس اور امریکن قونصلیٹ جانیوالے راستے بند کر دیئے گئے۔