ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

Last Updated On 08 January,2020 12:18 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) نامور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال متعدد بار ایونٹس میں ایک ساتھ دکھائی دئیے اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا بھی سوشل میڈیا پر چرچا رہا تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی۔

اب دونوں کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ شادی جلد ہوگی لیکن کب ہو گی اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتا سکتے تاہم ممکن ہے کہ دونوں شوبز ستاروں کی جانب سے اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے۔
 

Advertisement