وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے

Last Updated On 10 January,2020 10:26 am

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے۔

پیر پائی اضاخیل ڈرائی پورٹ نوشہرہ سے 8 کلو میٹر دور جی ٹی روڈ پر 50 کروڑ سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شرکت کریں گے۔

ڈرائی پورٹ کے ذریعے کراچی بندرگاہ سے سامان اندرون خیبرپختونخوا جبکہ افغانستان کو براستہ سڑک منتقلی آسانی کے ساتھ کی جاسکے گی۔
 

Advertisement